ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت نے کامیابی سمیٹ لی

 ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری
کیپشن:  ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ایک نیوز:21نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت نے کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق21نشستوں کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت نے قومی اسمبلی کی 2جبکہ پنجاب اسمبلی کی 10نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی،ق لیگ،استحکام پاکستان بھی 1،1پنجاب اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی۔قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 2، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل  1۔1 نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مبارک زیب کامیاب قرار پائے۔
اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر سےصوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 10، سنی اتحاد کونسل 1، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق بھی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئیں۔قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔