سونیا گاندھی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

 سونیا گاندھی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب
کیپشن:  سونیا گاندھی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

ویب ڈیسک: کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی ریاست راجستھان سے ایوان بالا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (ایوان زیریں) کی 5 بار رکن رہنے والی کانگریس رہنما 77 سالہ سونیا گاندھی پہلی بار راجیہ سبھا (ایوان بالا) کی رکن منتخب ہوگئیں۔ انھوں نے یہ نشست راجستھان سے بلامقابلہ حاصل کی ہے۔
سونیا گاندھی راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن منموہن سنگھ کے 3 اپریل کو ریٹائرمنٹ پر ان کی جگہ رکن منتخب ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے دوران سونیا گاندھی نے دعویٰ کیا تھا وہ آخری بار کسی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور 2004 سے رائے بریلی کی سیٹ جیتنے والی سونیا گاندھی نے 4 روز قبل ہی اپنے ووٹرز کو مطلع کیا کہ صحت اور عمر کے مسائل کی وجہ سے لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑیں گی۔