یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا

یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
کیپشن: یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا

ویب ڈیسک: یوٹیوبر جو آن لائن ایئرریک فلائی نے امریکی داخلی ایئرلائنز کی محض درجہ بندی کرنے کیلئے تمام پروازون پر سفر کرڈالا۔
ایرک ڈیکر نے ہفتے کے اندر اندر امریکا میں تمام داخلی ایئر لائن پر سفر کا تجربہ حاصل کرلیا۔ ڈیکر نے سخت قوانین بنائے جس میں شامل تھا کہ وہ پورے سفر میں پرواز پر چڑھنے سے پہلے ہوائی اڈوں کے اندر ہی رہے گا۔ اسے ہر ائیر لائن پر سب سے اچھی سیٹ خریدنی پڑے گی اور ہر پرواز کو قیمت، آرام، سروس اور ایک مخصوص “ایکس فیکٹر” کی بنیاد پر ریٹ کرنا ہوگا۔
یہاں تک کہ باتھ روم اور نیند کا معیار بھی ایئر لائنز کی درجہ بندی میں شامل تھا۔
کچھ ایئر لائنز نے ایرک کو کافی زیادہ متاثر کیا جب کہ کچھ اس میں ناکام رہیں۔ ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے ایرک کو پہلی قطار کی مطلوبہ نشست کی پیشکش کی لیکن اُڑان میں طویل تاخیر نے اسے C رینک پر لاکھڑا کیا۔