بجلی کابڑا بریک ڈاؤن:انکوائری رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی 

بجلی کابڑا بریک ڈاؤن:انکوائری رپورٹ میں اہم وجہ سامنے آگئی 
کیپشن: Major power breakdown: The main reason came out in the inquiry report

ایک نیوز نیوز :13 اکتوبر کو  ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ میں این ٹی ڈی سی کی غفلت اور  بجلی ترسیل کے لیے 25 سالہ پرانی تاروں کے استعمال کو بریک ڈاؤن کی وجہ قرار دیدیاگیا۔
چار رکنی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بلیک آؤٹ کی پہلی وجہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ K-2 اور K-3 کے ٹاور نمبر 26  پر تین سال قبل 2019 میں کیا گیا عارضی اور غیر میعاری کام تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پر استعمال ہونے والے کنیکٹرز  ٹرانسمیشن لائن کے لیے نہیں بنے تھے بلکہ  اس میں تبدیلیاں کرکے اسے عارضی انٹرکنکشن کے لیے استعمال کیا گیا۔پراجیکٹ ٹیم نے ٹاور نمبر 26، 26-A اور 27 پر 2019 میں 25 سال پرانے تباہ حال کنڈکٹر استعمال کیے، 2019 میں اس عارضی کا م کی سنگینی اور جوہری پاور پلانٹس کی حساسیت کے باوجود مقررہ معیارات کے مطابق اس کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال نہیں کی گئی۔