فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی

فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی
کیپشن: The way for Farooq Sattar's return to MQM was paved

ایک نیوز نیوز :فاروق ستارکی ایم کیوایم پاکستان میں واپسی کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔
ذرائع کے مطابق فاروق ستار کی شمولیت کے حوالے سے کل رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رابطہ کمیٹی اجلاس میں فاروق ستارکی واپسی پرمشاورت ہوگی جبکہ وزیراعظم کی یقین دہانیوں،انتخابات میں شکست بھی زیربحث آئے گی۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے ہمراہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی تھے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی کے رویے پر وزیراعظم سے شکایت کی اور انہیں معاہدے یاد دلائے۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی پیپلز پارٹی سے معاہدوں کی ضامن تھی لیکن ان معاہدوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔