تہاڑ جیل حکام کا یاسین ملک کو مقبوضہ جموں عدالت میں پیش کرنے سے انکار

yaseen malik ajklf
کیپشن: yaseen malik ajklf
سورس: google

ایک نیوز نیوز:  تہاڑ جیل حکام نے جموں وکشمیر لیبرفرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی جیل میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔۔۔۔ بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ پیشی۔ 

 رپورٹ کے مطابق تہاڑ جیل حکام  کا کہنا تھا کہ   بھارت کی  وزارت داخلہ کی ہدایات  کے بعد یاسین ملک کو ذاتی طور پر اس کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکتا۔کیونکہ ان کی ایک اپیل ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

یاسین ملک، دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

 یادر ہےمقبوضہ جموں کی عدالت نے بھارتی فضائیہ  کے اہلکاروں کے قتل کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کے بعد 20 ستمبر کو ملک کے پروڈکشن وارنٹ جیل حکام کو جاری کیے تھے ۔ عدالت 23 نومبر کو آئی اے ایف اہلکاروں سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گی۔