مجھے بھی ایسے دیکھا کرو ، شاداب کا شاہین کی تصویر پر تبصرہ

ا ’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی۔
کیپشن: ا ’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی۔

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کرکٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر  بھی متحرک رہتے ہیں۔ شاداب خان کی جانب سے  ایک تصویر شیئر  کی گئی جس میں قومی فاسٹ باؤلر  شاہین شاہ آفریدی کی کرکٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے سوشل میڈیا پر شاہین کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کو گیند کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ شاہین آفریدی  کی تصویر پر شاداب نے انھیں ویلکم کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھا کرو جیسے گیند کو دیکھ رہےہو۔

جس پر فاسٹ بولر حسن علی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب کو جواب دیا کہ ہم دیکھ لیتے ہیں آپ کو، جس پر شاداب  خان کا کہنا تھا کہ آپ تو ہمارے دل میں رہتے ہیں۔

جس کے بعد شاداب کی ٹوئٹ پر شاہین کی جانب سے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا گیا جس میں شاہین آفریدی  کا کہنا تھا ’کچھ کہہ رہے تھے آپ شیڈی۔