ٹوئٹ کرنے پر امریکی شہری کو 16سال قید 

us citized jailed for tweet
کیپشن: us citized jailed for tweet
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: فلوریڈا کے رہائشی سعد ابراہیم المادی المادی کو ٹوئٹس کرنے پر 16 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ان کے بیٹے نے    انہیں سزا سنائے جانے کی تصدیق کی  ہے۔ 

سعد ابراہیم المادی کو اس وقت ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے سعودی عرب گئے تھے۔ ان پر پچھلے سات برس کے دوران سعودی مملکت کے خلاف 14 متنازعہ ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ سعودی نژاد امریکی شہری سعد ابراہیم المادی کی حراست کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ امریکہ نے اس معاملے کو سعودی حکام کے سامنے اٹھایا۔یہ نیا معاملہ دونوں تاریخی اتحادیوں کے مابین حالیہ کشیدگی میں اضافے کا ایک اور سبب بن گیا ہے۔

اشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ المادی فلوریڈا میں رہتے ہیں اور وہ اپنے خاندان کے لوگوں سے ملاقات کے لیے نومبر میں سعودی عرب گئے تھے۔ لیکن ہوائی اڈے پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ المادی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے سات برسوں کے دوران 14 ایسے ٹوئٹس کیے جن میں سعودی مملکت پر نکتہ چینی کی گئی تھی۔ 72 سالہ المادی کے بیٹے ابراہیم کے حوالے سے بتایا کہ ایک سعودی عدالت نے انہیں 3 اکتوبر کو 16 برس قید کی سزا اور مزید 16 برس تک سفری پابندیوں کی سزا سنائی ہے۔

المادی کے بیٹے ابراہیم کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے سعودی عرب میں بدعنوانیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے نہایت نرم لہجے میں ٹوئٹس کیے تھے۔

ابراہیم نے مزید بتایا کہ ان کے والد کے خلاف دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت نیز مملکت سعودیہ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔