نیب کا زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز بند کرنے کا فیصلہ

نیب کا زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز بند کرنے کا فیصلہ

ایک نیوز نیوز: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کیخلاف 25 سال پرانےکیسز میں اپیلیں واپس لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی۔ آصف زرداری کیخلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں،دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کیمطابق نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نےاُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ، پولو گراونڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکناریفرنسز میں آصف علی زرداری کو2015ء میں بری کرنے کاحکم سنایاتھا، جس پرنیب نے آصف زرداری کی بریت کا حکم چیلنج کر رکھاہے۔