ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ بارش کی نذر

 پاکستان نے  2.2 اوورز میں  19 رنز بنا  لیے تھ
کیپشن: پاکستان نے  2.2 اوورز میں  19 رنز بنا  لیے تھ

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور افغانستان کے درمیان برسبین میں  کھیلے جانے والا وارم اپ  میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 154رنز  سکور کیے تھے۔ 155 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں پاکستان نے  2.2 اوورز میں  19 رنز بنا  لیے تھے  جس کے بعد بارش  کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہیں ہوسکا اور امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا۔

 افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے  شاہین  آفریدی  کی جانب سے  شاندار بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے  افغانستان کے 2 کھلاڑیوں کو آتے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔ 

  شاہین نے  افغان کرکٹر  رحمان اللہ گرباز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا  جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی  کو بھی 9   رنز پر پویلین بھیج دیا۔  افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف نے حاصل کی ۔ افغانستان کے بلے باز روش  7 رنز پر حارث کی گیند پر  محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد  افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز  نے ٖحاصل کی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی جس کے بعد حارث روف اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

افغانستان کی جانب سے  کپتان محمد نبی نے 37 گیندوں پر 51  اور عثمان غنی نے 20 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔