ویب ڈیسک:جنوری2024میں ترکیہ کےپہلےخلابازنئی تاریخ رقم کرنےکیلئےتیارہیں۔وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کادورہ کرینگے۔
تفصیلات کےمطابق سائنسی ترقی میں ہرملک ایک دوسرےکوپیچھےچھوڑنےکی کوشش میں مصروف ہےکوئی چاندپرجانےکی کوشش میں اورکوئی نئی دریافت کرنےکوتیارہے۔
9جنوری کواسپیس ایکس کا راکٹ44 سالہ Alper Gezeravci کو3 دیگر افراد کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر لے جائے گا۔
ترک خلا بازAxiom تھری نامی مشن کے تحت آئی ایس ایس میں2 ہفتے گزاریں گے۔
واضح رہے کہ ترکیہ نے2022 میںAxiom اسپیس نامی پرائیویٹ امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے شہریوں کو خلائی مشنز پر بھیج سکے۔
Alper Gezeravci نے امریکی ریاست اوہائیو کی ائیر فورس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔
وہ ترک فضائیہ میں ایف16 سمیت دیگر لڑاکا طیارے اڑانے کا15 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔فوجی کیرئیر سے ہٹ کر وہ ترکش ائیر لائنز میں7 سال تک کیپٹن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ دنوں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے کہا تھا کہ خلا میں جانے والا پہلا ترک شہری بننے پر مجھے فخر ہے،اوریہ مشن ترک شہریوں کے اتحاد کو مضبوط بنائے گا۔
اس مشن میں ان کے ساتھ اٹلی کی فضائیہ کے کرنل Walter Villadei اور سوئس ائیر فورس کے فائٹر پائلٹ Marcus Wandt بھی آئی ایس ایس میں جائیں گے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے Michael Lopez-Alegria بھی اس مشن کا حصہ ہوں گے۔
یہ Michael Lopez-Alegria کا Axiom اسپیس کے لیے پہلا مشن ہوگا مگر اس سے پہلے وہ5 ناسا مشنز کا حصہ بن چکے ہیں اور آئی ایس ایس کے کمانڈر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔