ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی ہیں۔ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کی، دیگر ملزمان میں عثمان شریف ،محمد شہباز ،سلیمان قادری ، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کیں تھی ۔ لاہور ہائی کورٹ نےجناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملوں کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل پرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سماعت کے دوران دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیے تھے کہ احتجاج کرنا سوسائٹی کا کلچر ہے، اتنی باریک بینی میں نہ جائیں کہ کل آپ کو مشکل ہو۔ ایک لیڈر کال دے تو لوگ احتجاج کیلیے نکلتے ہیں، احتجاج کرنے سے تو کسی کو روک نہیں سکتے۔