یوکرینی خواتین کی اسرائیل میں جسم فروشی کیلئے مجبور کیا جانے لگا

یوکرینی خواتین کی اسرائیل میں جسم فروشی کیلئے مجبور کیا جانے لگا
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیل کے میڈیانے انکشاف کیا ہے کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں آباد ہونے کے لیے پہنچنے والی تقریبا 100 یوکرائنی خواتین نے بتایا ہے کہ انھیں اسرائیلی غاصب ریاست میں جسم فروشی میں کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ یہ کوششیں اس وقت شروع ہوئیں جب یوکرین کی خواتین تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر پہنچیں اور جب وہ ان ہوٹلوں میں سے ایک میں تھیں جہاں یوکرین سے آنے والے آبادکار آتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلیوں نے اپنا ملک چھوڑنے والی یوکرینی لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی کوشش کی اور انہیں یوکرین سے فرار ہونے اور اسرائیل پہنچنے کے لیے مالی مدد کی پیشکش کی۔
اس کے بدلے میں انھیں جسم فروشی یا گھریلو خدمت کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی۔یوکرین میں جنگ کے بعد قابض ریاست نے یوکرین کے یہودیوں کے گروپوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔