ویمنز ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرا دیا

ویمنز ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرا دیا
مانٹ مانگنوئی:ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کو 4 رنز سے ہرا دیا ، یہ جنوبی افریقن ٹیم کی میگا ایونٹ میں تیسری فتح ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 141رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ہیلی میتھیوز کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بے اوول، مانٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔ شیمین کیمبل نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہیں۔
بنگلہ دیشی ٹیم کی طرف سے سلمہ خاتون اور ناہیدہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم 141رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نگار سلطانہ اور ناہیدہ نے 25،25 جبکہ فرغانہ حق اور سلمہ خاتون نے 23،23 رنز بنائے ۔ ہیلی میتھیوز نے چار جبکہ ایفی فلیچر اور سٹیفنی ٹیلر نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہیلی میتھیوز کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔