ایک نیوز :انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ جناح ہاؤس میں ملوث ٹک ٹاکرمنیب سمیت 23ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمے میں ملزمان کی 2،2لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظوری کا فیصلہ سنایا۔
ٹک ٹاکر ملک منیب کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں رانا رباب اکرم نے دلائل دیئے۔
عدالت نے ملزم محمد عمران اور آصف عاشق کی ضمانتیں خارج کردیں۔ملزمان کے بعد تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔عدالت نے دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر 21 دسمبر کو دلائل طلب کرلیے۔