جنرل فیض حمید سے متعلق احسن اقبال کا انکشاف درست ہے ،خواجہ آصف نے تصدیق کردی

جنرل فیض حمید سے متعلق احسن اقبال کا انکشاف درست ہے ،خواجہ آصف نے تصدیق کردی
کیپشن: جنرل فیض حمید سے متعلق احسن اقبال کا انکشاف درست ہے ،خواجہ آصف نے تصدیق کردی

ایک نیوز :وزیردفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل فیض حمید سے متعلق  احسن اقبال کی بات حقیقت پر مبنی ہے،اس میں کوئی دورائے نہیں، ان سے جب پوچھا گیا کہ لوگوں کو پیسے کیوں دیئے،تو کہاگیا ان کوواپس جانے کاکرایہ دیاگیا۔ 

ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ بیریئرز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  کمیشن کی جانب سےمجھے بلایا گیا ،میں وہاں پر گیا،وہاں پرکوئی ایک شخص بیٹھا ہوا تھا،اس نے بتایا اے این پی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، مجھے سمجھ نہ آیا کہ جس کام کیلئے مجھے بلایا گیا اس بارے کچھ نہیں پوچھ رہے، میں نے انہیں کہا کہ جس کام کیلئےبلایا اس بارے میں مجھ سے پوچھیں، اس کے بعد 2اور لوگ آگئے،انہوں نے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، اس کے بعد میں وہاں سے یہ کہہ کر اٹھ آیا کہ اس حوالے سے سوال نامہ بھیج دیں۔

خواجہ  آصف نے مزید کہا کہ میں نے اس وقت یہ سنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایک بندہ اٹھایا گیا، معلومات کے مطابق اس کا کاروبار کسی اور کو دینے کی کوشش کی گئی، انکوائری کا فیصلہ اگر دیر سے ہوا لیکن اچھا معاملہ ہوا ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ اتھارٹی مل جائے تو اوقات سے باہر نہیں ہونا چاہئے، انسان پر آنے والی مشکلا ت اس کی ماضی کی غلطیوں کانتیجہ ہوتی ہیں، ا نکوائری کمیشن کے لوگ انکوائری کیلئے سنجیدہ نہیں تھے، مجھے یقین ہےآرمی کی انکوائری کمیٹی سنجیدہ طریقے سے ہوگی،اس کے نتائج نکلیں گے، ہمیں اس کمیٹی پر یقین ہے،اس انکوائری کے نتائج سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔