خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش ، برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش ، برفباری کا امکان
کیپشن: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش ، برفباری کا امکان

ایک نیوز :خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق صوبے میں چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ چند مقا مات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا ہے کہ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان،خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد میں گرج چمک کت ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن،ساہیوال ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش پنجاب کے کئی شہروں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔