سکھ یاتریوں کونوازشریف اورمیری طرف سےجی آیاں نوں،مریم نواز

 نوازشریف اور میری طرف سے سب کو بیساکھی کی مبارکباد،مریم نواز
کیپشن: Happy Baisakhi to all from Nawaz Sharif and me, Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ دنیابھرسےآئےسکھ یاتریوں کونوازشریف اورمیری طرف سےجی آیاں نوں۔

کرتارپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازکاکہناتھاکہ نوازشریف اور میری طرف سے سب کو بیساکھی کی مبارکباد، نوازشریف کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ یاتریوں کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، آپ لوگوں کو دیکھ کر جاتی امرااور امرتسر کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ ہم پنجاب میں بستے ہیں اور پنجاب ہمارے دل میں،وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مجھے بھارتی پنجاب سے بھی بہت مبارکبادیں ملیں، آج پہلی بار درانتی سے گندم کی کٹائی کا آغاز کیا ہے، آج سرکاری طور پر پہلی بار بیساکھی کا تہوار منایا جا رہا ہے، پنجاب کے لوگوں کو ہر طرح کے حالات میں خوشیاں منانی آتی ہیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ بیساکھی کا تہوار آپ کے ساتھ منا کر دلی خوشی ہوئی،ہمیشہ پنجاب کا شملہ اونچا رکھوں گی، باباگورونانک کی حیات کا مطالعہ کیا ہے۔