بلوچستان کابینہ کی تشکیل،اتحادیوں میں وزارتوں کااتفاق نہ ہوسکا

بلوچستان کابینہ کی تشکیل،اتحادیوں میں وزارتوں کااتفاق نہ ہوسکا
کیپشن: Balochistan cabinet formation, ministries could not be agreed among the allies

ایک نیوز:بلوچستان کابینہ کی تشکیل کےمعاملےپراتحادیوں میں وزارتوں کااتفاق نہ ہوسکا۔
ذرائع کےمطابق بلوچستان کابینہ کی تقریب حلف برداری آج رات 8 بجے کے بعد متوقع ہے،اتحادی جماعتوں میں وزارتوں کےلئے ناموں پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اورنون لیگ کی صوبائی قیادت اسلام آبادمیں ہے،اگر آج وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ نہیں پہنچ سکے تو حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔