لاہور:پتنگ فروش باپ بیٹاگرفتار،لاکھوں کی پتنگیں،ڈوریں برآمد

لاہور:پتنگ فروش باپ بیٹاگرفتار،لاکھوں کی پتنگیں،ڈوریں برآمد
کیپشن: Lahore: Kite seller father and son arrested, lakhs of kites, strings recovered

ایک نیوز:لاہورسےپتنگ فروش باپ بیٹاگرفتار،ملزمان سےلاکھوں کی پتنگیں اورڈوریں برآمد کرلی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں پتنگ فروشی اور دھاتی ڈور کا کاروبار مکمل کنٹرول نہ ہو سکا،شاد باغ کے علاقے سے پتنگ فروشی میں ملوث باپ بیٹا کوگرفتار کرلیاگیا،ملزمان مختلف مقاماتِ پر پتنگیں فروخت کرتے تھے ۔

ذرائع کےمطابق ملزمان نے دوران گرفتاری پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگ فروشی کرتے جنکو خفیہ اطلاع کی مدد سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں بلال اویس اور اویس شامل ہے۔
پولیس کےمطابق ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 600 تیار پتنگیں 20 کیمکل ڈور کی چرخیاں 12 گچھی ڈور 4 کلچ گچھی اور کلچ تار کے رول برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔