پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب،اپوزیشن کاہنگامہ آرائی کامنصوبہ

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب،اپوزیشن کاہنگامہ آرائی کامنصوبہ
کیپشن: A joint session of the Parliament was called today, the opposition's plan to riot

ایک نیوز:پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب،اپوزیشن نےشدیداحتجاج اورہنگامہ آرائی کامنصوبہ بنالیا۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کرینگے ۔ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا، صدرمملکت کے خطاب کے علاوہ کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی۔

 اپوزیشن نےمشترکہ اجلاس کے موقع پر شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا منصوبہ تیارکرلیا۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
  اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی نئی قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب آئینی تقاضا ہے مشترکہ اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو بھی خصوصی دعوت دی گئی۔
مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی۔
مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیاگیا۔
چاروں صوبائی اسپیکرز، اسپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔
مشترکہ اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کئےگئے،پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے، بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔