ڈینگی کےخاتمہ کیلئےپنجاب حکومت نےوفاق سےمدد مانگ لی

ڈینگی کےخاتمہ کیلئےپنجاب حکومت نےوفاق سےمدد مانگ لی
کیپشن: The Punjab government has sought help from the federation to eradicate dengue

ایک نیوز: ڈینگی کےخاتمہ کےلئےپنجاب حکومت نےوفاقی حکومت سےمددمانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق ڈینگی کےخاتمےکےلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نےوفاقی محکموں کے سیکرٹریوں اور سربراہوں کوخط لکھ دیا۔

خط میں کہاگیاڈینگی کے خلاف جنگ میں وفاقی محکموں کا کردار اہم ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لئے کثیر الجہت پالیسی بنائی جائے ، ڈینگی خاتمہ کے لئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے ہیں ۔
خط کےمطابق وفاقی محکمے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں،موجودہ صورت میں پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے،تمام محکموں کی مجموعی کوشش سے ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔