ن لیگی ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیئے

ن لیگی ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیئے
کیپشن: The PML-N members of the assembly signed the no-confidence motion

ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کےبعد ن لیگ نے بڑی چال چل ، ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیئے
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دئیے۔ن لیگی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دستخط کرنے والے ارکان میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پیر کو جمع کروادی جائے گی۔ ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہمارے پلان اے، بی اور پلان سی سب تیار ہیں۔