تحریک انصاف نے نیالوگو جاری کر دیا

تحریک انصا ف نے نیالوگو جاری کر دیا
کیپشن: تحریک انصا ف نے نیالوگو جاری کر دیا

ایک نیوز نیوز:  اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لئے با ضابطہ لوگو جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لوگو کا بنیادی تھیم ''بدلو اسلام آباد،کپتان کے سنگ'' رکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لوگو میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو خوبصورت انداز میں دیکھایا گیا ہے،پی ٹی آئی لوگو کو سبز اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے بنایا گیا۔

بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی امیدوار نئے لوگو کو استعمال کریں گے،پی ٹی آئی امیدوار بینرز ،پوسٹرز، پینا فلیکس میں نئے لوگو کو استعمال کر یں گے۔