لاہور: 12 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے
کیپشن: ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے

ایک نیوز نیوز: لاہور پولیس نے بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 12 سالہ بچی کو 3 سال سے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہو گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم سلمون پال تین سال سے بچی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔ 

اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے اور   بچی کو سکول سے واپسی اپنے گھر لے جا کر ورغلاتا اور زیادتی کرتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ 

متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم سلمون پال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا کہنا ہے کہ بچوں و خواتین کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔