پاک نیوزی لینڈ سیزیز،مقامی کوچ کے تقررپرغور

پاک نیوزی لینڈ سیزیز،مقامی کوچ کے تقررپرغور
کیپشن: پاک نیوزی لینڈ سیزیز،مقامی کوچ کے تقررپرغور

ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے شین واٹسن کے انکار کے بعد پاک نیوزی لینڈ سیزیز کیلئے مقامی کوچ کی خدمات لینےپرغور شروع کردیا۔
 ذرائع کے مطابق عارضی طور پر صرف ایک سیریز کیلئے کسی پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
 ذرائع نے بتایا کہ شین واٹسن پاکستان کی صرف وائٹ بال کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ پی سی بی دونوں فارمیٹ کا ایک ہی کوچ رکھنا چاہتا ہے اور طویل معاہدہ چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وقت کی کمی اور موجودہ صورتحال میں پاک نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔