شین واٹسن نے پاکستان کی 20لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرادی

شین واٹسن نے پاکستان کی 20لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرادی
کیپشن: شین واٹسن نے پاکستان کی 20لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرادی

ویب ڈیسک:شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے 20لاکھ ڈالرکی پیشکش ٹھکرادی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شین واٹسن کو ہیڈکوچ بننے کیلئے20لاکھ ڈالرکی آفردی گئی تھی۔شین واٹسن جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی۔
پی سی بی کی جانب سے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر دینے کے بعد شین واٹس نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچا۔ انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔
شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے علاوہ آئی پی ایل میچز کی کمنٹری بھی کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کے ساتھ ہیڈ کوچنگ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔