شہریت کے متنازع قانون پر اسدالدین اویسی کاسپریم کورٹ سےرجوع

شہریت کے متنازع قانون پر اسدالدین اویسی کاسپریم کورٹ سےرجوع
کیپشن: شہریت کے متنازع قانون پر اسدالدین اویسی کاسپریم کورٹ سےرجوع

ویب ڈیسک:بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسدالدین اویسی نے شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
  آل انڈیا مجلسِ اتحادالمسلمین کے اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری بھارتی معاشرے میں تباہ کن نوعیت کی معاشرتی تقسیم لانا چاہتی ہے۔مودی سرکار نے بظاہر ووٹ بینک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک خصوصی قانون متعارف کرایا ہے جس کا بنیادی مقصد چند سرحدی ریاستوں میں آباد ایسے مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے جن کے پاس اپنی شہریت کے باضابطہ اور روایتی ثبوت موجود نہیں۔