مونس الہی کی  انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب 

مونس الہی کی  انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب 
کیپشن: مونس الہی کی  انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب 

ایک نیوز:اسپیشل سینٹرل عدالت  نے مونس الہی کی  انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔
 اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو پرویز الہی کی ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کی ہدایت کردی۔ 
تحریری حکم کے مطابق  جیل سپر نٹنڈنٹ پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائے ۔ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی کی جائیدادیں منجمد کرنے کی رپورٹ پیش کی۔

 رپورٹ کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں جائیداد ، گاڑیوں کا شو روم اور ایم ای کیپیٹل کمپنی میں شعیرز کو منجمد کیا ۔ عدالت کاروائی 18 اپریل تک ملتوی کرتی ہے۔