سیکیورٹی خدشات کےپیش نظراڈیالہ جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

سیکیورٹی خدشات کےپیش نظراڈیالہ جیل کی سیکیورٹی بڑھادی گئی
کیپشن: Due to security concerns, the security of Adiyala Jail has been increased

ایک نیوز: سیکیورٹی خدشات کےپیش نظراڈیالہ جیل کےاطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
جیل حکام کےمطابق جیل کے باہر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں جبکہ اضافی نفری بھی تعینات ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیئے گئے۔ جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

جیل حکام کےمطابق جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد، گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں۔ اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے۔میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔