فاطمہ بھٹوکےہاں پہلےبیٹےکی پیدائش

فاطمہ بھٹوکےہاں پہلےبیٹےکی پیدائش
کیپشن: Birth of first son to Fatima Bhutto

ایک نیوز:سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹوکےہاں پہلےبیٹےکی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق  فاطمہ بھٹو نےبیٹےکی پیدائش کااعلان فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرکیا،انہوں نےبیٹےکانام اپنےوالدکےنام پرمیرمرتضیٰ بھٹورکھتےہوئےپوسٹ بھی شئیرکی۔
فاطمہ بھٹونےسوشل میڈیاپیغام میں کہاکہ مجھےاورمیرےشوہرگراہم کو  یہ بات شیئرکرتےہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ سمیت میرےخاندان کواپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔

فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہواور جو میرے بیٹے کو محبت اورمضبوطی کا احساس فراہم کرے۔ یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بائرا رکھا ہے۔

یادرہےکہ فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023 میں کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں  سادہ تقریب میں گراہم سے شادی کی تھی۔