شمالی وزیرستان،چیک پوسٹ پرحملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت7  جوان شہید

شمالی وزیرستان،چیک پوسٹ پرحملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت7 جوان شہید
کیپشن: North Waziristan, attack on check post, 7 soldiers martyred including Lt. Col

ایک نیوز: شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کےحملےمیں لیفٹیننٹ کرنل اورکیپٹن سمیت7جوان شہیدہوگئے،6دہشتگردوں کوبھی ہلاک کردیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں دہشتگردوں نے پہلے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے جوانون نے پسپا کردیا بعد میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے۔ خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔
 آئی ایس پی آرکےمطابق خودکش حملوں کے دوران5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ بعد ازاں علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جس کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے کی انہوں نے تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے۔ شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔