آرمی چیف سیدعاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل کی ملاقات

بحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل کی آرمی چیف سیدعاصم منیر سےملاقات
کیپشن: Commander General of Bahrain National Guard meeting with Army Chief Syed Asim Muneer

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےبحرین نیشنل گارڈکےکمانڈرجنرل شیخ محمدبن سلمان ال خلیفہ نےجی ایچ کیومیں ملاقات کی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا،باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال،تربیتی و انسداددہشتگردی اموربھی زیرغورآئے۔

آرمی چیف سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ پاکستان بحرین کےساتھ روایتی دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، بحرین کےساتھ فوجی تعاون کو مزیدوسعت دینےکیلئےپرعزم ہیں،خطے میں فروغ امن اور استحکام کیلئے سیکیورٹی چیلنجز پرتوجہ دیناہوگی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق بحرینی کمانڈر نے انسداددہشتگردی کیلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
بحرینی کمانڈرجنرل شیخ محمدبن عیسیٰ کاکہناتھاکہ پاکستان کےساتھ دفاعی،سیکیورٹی تعاون کومزیدوسعت دینےکےخواہاں ہیں۔