بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

 بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
کیپشن:  بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک:بھارتی کسانوں نے حکومت سے مذاکرات ہونے کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی تنظیم متحدہ کسان مورچہ  کی جانب سے بھارت بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، احتجاج کی کال پر مختلف شہروں میں دکانیں بند اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی
بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے نتیجے میں دلی سے پنجاب، ہریانہ اور یوپی میں الرٹ جاری کیاگیا۔  یوپی میں بغیر اجازت اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اتوار کو کسان رہنما اور مرکزی حکومت کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ہوگا۔