چینی کمپنی کی ملازمین کو ’’اداس ‘‘ہونے پرعجیب آفر

چینی کمپنی کی ملازمین کو ’’اداس ‘‘ہونے پرعجیب آفر
کیپشن: چینی کمپنی کی ملازمین کو ’’اداس ‘‘ہونے پرعجیب آفر

ایک نیوز:چینی کمپنی فیٹ ڈونگ لائی کی جانب سے ملازمین کو آفر دی گئی کہ اگر اداس ہیں تو کام چھوڑیں اور گھر چلے جائیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے کسی بھی وجہ سے اداسی کا شکار ملازمین کیلئے’sad leave‘ متعارف کروائی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ملازم سالانہ دس’sad leave‘ لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک سپر مارکیٹ کمپنی ہے جو اپنے کسٹمر کیرئیر سروس کی جانب سے بھی کافی مشہور ہے کیونکہ یہ اپنے کسٹمرز کے بلڈ پریشر کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں آئے کسٹمرز کے پالتو جانور کا خیال بھی رکھتی ہے۔