عدالت کا شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کروانے کی ہدایت

شاہ محمود قریشی کے لاہور میں درج مقدمات کا چلان جمع کروانے کی ہدایت
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi's instructions to submit the cases registered in Lahore

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنےشاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
 عدالت نے شاہ محمود قریشی کے تفتیشی افسر چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ، شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا، تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے کوئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی،عدالت شاہ محمود قریشی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے،تفتیشی افسر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے، شاہ محمود قریشی کے وکیل کے مطابق گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑا لیا تھا ۔
شاہ محمود قریشی 19 روز جسمانی ریمانڈ پر رہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔