قومی اسمبلی کےآئندہ بجٹ میں اضافہ کردیاگیا

قومی اسمبلی کےآئندہ بجٹ میں اضافہ کردیاگیا
کیپشن: The upcoming budget of the National Assembly was increased

ایک نیوز:قومی اسمبلی کے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں چار ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے بجٹ میں چار ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
 بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ 12 ارب 73 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رواں مالی سال قومی اسمبلی کا بجٹ 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد تھا۔ ملازمین سے متعلق اخراجات کی مد میں سات ارب 71 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔آپریٹنگ اخراجات کی مد میں چار ارب 14 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔