ویڈیو بنانے پر نگران وفاقی وزیربرہم، ڈیلیٹ کرا دی

shamshad akhtar
کیپشن: shamshad akhtar
سورس: google

ایک نیوز : نگراں وفاقی وزیرخزانہ شمشاداختر ویڈیو بنانے پر صحافیوں پر سیخ پا ہوگئیں اور زبردستی ویڈیو ڈیلیٹ کروادی۔

نگراں وفاقی وزیرخزانہ شمشاد اختر الیکشن کمیشن پہنچیں تو پہلے سے منتظر صحافیوں نے ان کی ویڈیو بنائی اور سوالات شروع کئے، تاہم نگراں وفاقی وزیرخزانہ ویڈیو بنانے پر صحافی پر سیخ پا ہوگئیں۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کیلئے دباؤ ڈالا اور کہا کہ میری ویڈیو فوری ڈیلیٹ کرو۔

نگران وفاقی وزیر نے صحافیوں پر دباؤ ڈال کر زبردستی ویڈیو ڈلیٹ کروادی۔