مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومتی ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومتی ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں، گورنر پنجاب
(ایک نیوز نیوز) گورنر پنجاب کی اپوزیشن پر کڑی تنقید، چودھری محمد سرور کہتے ہیں پہلی بار ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔ اپوزیشن ملکی ترقی کو بریک لگانے کے لئے منفی پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومتی ادارے بھرپور کام کر رہے ہیں۔

ڈی جی خان چیمبر کے صدر جلال الدین رومی نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ تاجر برادری کے مسائل، روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔ دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے۔ ملکی معاشی ترقی کو عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں۔ حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔