وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہنگائی روکنے کیلئے 13 سے زائد نوٹس لئے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہنگائی روکنے کیلئے 13 سے زائد نوٹس لئے
(ایک نیوز نیوز) 2020 میں مہنگائی اپنے عروج پر رہی، حکومتی حلقوں نے اعتراف کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہنگائی روکنے کیلئے 13 سے زائد نوٹس لئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی ختم کر کے، پرائس کنٹرول ٹاسک فورس قائم کی۔ 37 اجلاسوں میں اشیا خور و نوش کی قیمتیں یقینی بنانے کے اقدامات کئے۔ عثمان بزدار نے مہنگائی روکنے 2018 میں تین، 2019 میں 19 اور 2020 میں اب تک 15 اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مختلف جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے خود مہنگائی کا جائزہ لیا۔