گلوکارہ فرح انور نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا

گلوکارہ فرح انور نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا
(ایک نیوز نیوز) گلوکارہ فرح انور نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا۔ فیملی عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ گلوکارہ کہتی ہیں شوہر ذہنی مریض بن چکا، تشدد برداشت نہیں کر سکتی۔

فیملی کورٹ کے جج وقار عادل مرزا کی عدالت میں گلوکارہ فرح انور پیش ہوئیں۔ فرح انور نے اپنا بیان قلمبند کروایا اور عدالت کو بتایا کہ شوہر انور حمید تشدد کرتا ہے اور ذہنی مریض بن چکا ہے۔ چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا شروع کر دیتا ہے، شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔ عدالت نے گلوکارہ کے بیان پر خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ گلوکارہ فرح انور کی انور حمید سے شادی 2013ء میں ہوئی تھی۔