مہنگائی کا جن حکومت کے قابو سے باہر ہو گیا ، ٹماٹر کا نرخ سینچری کراس کر گیا ، شہریوں کا رنگ لال پیلا ہو گیا

مہنگائی کا جن حکومت کے قابو سے باہر ہو گیا ، ٹماٹر کا نرخ سینچری کراس کر گیا ، شہریوں کا رنگ لال پیلا ہو گیا
لاہور(ایک نیوز نیوز) ملک کے دیگر شہروں کیطرح وزیراعظم عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی میں بھی مہنگاِئی کا جن بےقابو ہوگیا ، سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ٹماٹر کا نرخ سینچری کراس کرتے ہوئے 140 روپے فی کلو تک پہنچ گیا شہری نرخ کا سن کر لال پیلا ہوگئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹیاں یکسر ناکام ہوچکی ہیں صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہیں جبکہ مہنگائی کنٹرول کرنا ٹائیگر فورس کے بس کی بات نہیں ہے ۔جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

آج میانوالی میں ٹماٹر 140 روپے ادرک 500 روپے کلو سبز مرچ 100 روپے بھنڈی 100 روپے فی کلو ساگ 70 روپے فی کلو شملہ مرچ 250 روپے فی کلو آلو 100 روپے فی کلو پیاز 70 روپے فی کلو بک رہا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑی امید سے تبدیلی کیلئے تبدیلی سرکار کو ووٹ دیا تھا مگر اس حکومت نے ریکارڈ مہنگائی کرکے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔