بجلی کا شارٹ فال 6ہزار113میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال 6ہزار113میگاواٹ تک پہنچ گیا
کیپشن: Shortfall of electricity has reached 6 thousand 113 megawatts

ایک نیوز:ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار113میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 587 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار348میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 838 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔  

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار898 میگاواٹ ہے۔ونڈ پاور پلانٹس سے925 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے195بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 250میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔