سوشل میڈیا صارفین نے’انیمل‘ میں رنبیر کا کردار فواد کی کاپی قراردیدیا

سوشل میڈیا صارفین نے’انیمل‘ میں رنبیر کا کردار فواد کی کاپی قراردیدیا
کیپشن: Social media users called Ranbir's character in 'Animal' a copy of Fawad

ایک نیوز: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیرکپور اپنی نئی فلم ’انیمل‘ کے دھماکہ خیز ٹیزر کیساتھ ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں لیکن مداحوں نے اس ٹیزر کو فواد خان کی پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کاپی قرار دیا ہے۔ 

ٹیزر میں بھارتی اداکار کو کلہلاڑی اور کرتے دھوتی کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے لمبے بال اور چہرے پر زخموں کے نشانات، فواد خان کے کردار مولاجٹ جیسے ہیں۔

 بھارتی فلم ’انیمل‘ کا پوسٹر بھی پاکستانی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے مشابہہ تھا جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباس شامل تھے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو یہ واضح کاپی پسند نہیں آئی اور انہوں نے ’انیمل‘ فلم بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ رنبیر کپور کی فلم پاکستانی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ہوبہو کاپی ہے۔

 واضح رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔