اٹک: اہم سیاسی شخصیت اور سابق صوبائی وزیر کا آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

اٹک: اہم سیاسی شخصیت اور سابق صوبائی وزیر کا آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ
کیپشن: Attock: Important political figure and former provincial minister's decision to join IPP

ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ اٹک سے اہم سیاسی شخصیت نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہوں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان پر بھرپور اعتماد اور تشکرکا اظہار کیا۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔ 

عبدالعلیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وعدے پورے کرینگے،استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سب کے دل کی آواز ہے۔ ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ غریب آدمی کو 75سال وعدوں پر ٹرخایا گیا، اب عمل کرنے کا وقت ہے۔ بجلی،پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں۔ 

عبدالعلیم خان نے کرنل (ر) محمد انور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

کرنل انور نے عبدالعلیم خان کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔