انٹربینک میں ڈالرمہنگااوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا

انٹربینک میں ڈالرمہنگااوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا
کیپشن: The dollar became expensive in the interbank market and became cheaper in the open market

ایک نیوز:روپےکےمقابلےمیں انٹربینک میں ڈالرمہنگاجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر11 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.61 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.12 روپے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 207 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 797 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔231 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

  مارکیٹ میں 27 کروڑ 84 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 43 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,169 جبکہ کم ترین سطح 72,464 پوائنٹس رہی۔