ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 600روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 41ہزار 900روپے ہوگئی ۔ 10گرام سونے کی قیمت میں 514روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم ہے۔