پنجاب کابینہ کابجٹ اجلاس کب ہوگا؟تاریخ سامنےآگئی

پنجاب کابینہ کابجٹ اجلاس کب ہوگا؟تاریخ سامنےآگئی
کیپشن: When will the budget meeting of the Punjab cabinet be held? The date has been revealed

ایک نیوز: پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 13 جون صبح دس بجے ہوگا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دیدی جائے گی۔
 پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا لیا گیا، کابینہ اجلاس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 13 جون صبح دس بجے ہوگا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دیدی جائے گی، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری ہوگی ،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضمنی بجٹ 2023-24کی بھی منظوری دی جائے گی۔
  اجلاس میں پنجاب کے تمام منسٹرز ،سپیشل سیکرٹری چیف منسٹر اور مختلف اداروں کے عہدے داروں کو بلایا گیا پنجاب کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا بجٹ ہوگا۔