مریم نوازسے7آزادارکان کی ملاقات،ن لیگ میں شمولیت کا اعلان 

مریم نوازسے7آزادارکان کی ملاقات،ن لیگ میں شمولیت کا اعلان 
کیپشن: مریم نوازسے7آزادارکان کی ملاقات،ن لیگ میں شمولیت کا اعلان 

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز سے 7نومنتخب ایم پی ایز کی ملاقات،پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم ن واز سے  پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی ،راجن پور سے خضر مزاری، پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض اور پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ نے ملاقات کی ۔

مریم نواز نے آزاد ارکان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پرمبارکباد پیش کی اورفیصلے کا خیرمقدم کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا تھا کہ آزاد ارکان کا فیصلہ  عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا۔ آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔

 آزاد ارکان اسمبلی نے محمد نواز شریف کی قیادت اور عوام کی خوش حالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔