بلاول بھٹو وزیراعظم ورنہ اپوزیشن نشستوں پربیٹھابہترہے،فیصل کنڈی کامشورہ

بلاول بھٹو وزیراعظم ورنہ اپوزیشن نشستوں پربیٹھابہترہے،فیصل کنڈی کامشورہ
کیپشن: بلاول بھٹو وزیراعظم ورنہ اپوزیشن نشستوں پربیٹھابہترہے،فیصل کنڈی کامشورہ

ایک نیوز:رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ میرا مشورہ ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے تو پھر پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھانا بہتر ہے ۔

ترجمان فیصل کریم کنڈی کا ’’ایک نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں بھی تجویز دوں گا  کہ منشور پر عملدرآمد کے لئے بلاول بھٹو کا وزیر اعظم بننا ضروری ہے بلاول وزیر اعظم نہیں بنتے تو اپوزیشن کاکردار اداکیاجائیگا۔سی ای سی جو فیصلہ کرے گی وہی ہوگا ۔  پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے اپنے وزیراعظم کے امیدوار کا نام کا اعلان کر دیا تھا۔ اپنے منشور پر عملدرآمد کے لئے بلاول بھٹو کا وزیر اعظم بننا ضروری ہے۔

فیصل کنڈی کاکہنا تھا کہ  ہمیں اپوزیشن میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے اپوزیشن بنچز کی جاگیر سب کے اپنے اپنے بنچ ہوتے ہیں جس کے نمبر زیادہ ہوں گے اسی جماعت کا اپوزیشن  لیڈرہوگا۔